امارات میں میلاد کی تعطیل

   

Ferty9 Clinic

دبئی۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کہا ہے کہ جمعرات 29 اکتوبرکو 12 ربیع الاول (عید میلاد النبیﷺ) کی تعطیل ہوگی۔اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت نے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکمے اتوار یکم نومبرکوکھلیں گے۔ہیومن ریسورسز ادارے نے کہا ہے کہ کابینہ سے مقررکردہ سرکاری تعطیلات میں 12 ربیع الاول بھی شامل ہے، اس موقع پر ملک کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان، نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔