دبئی ۔ متحدہ عرب امارات میں حکام کے مطابق نماز جمعہ کے لئے مساجد کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے اور مکمل گنجائش سے 30 فیصد نمازی جمعہ ادا کر سکیں گے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لئے اماراتی مساجد میں مارچ میں نماز جمعہ کا سلسلہ بند کردیا گیا تھا۔اماراتی حکومت کے مطابق مساجد میں نماز جمعہ کا آغاز چار دسمبر سے ہوگا۔
