امارات میں پولٹری مصنوعات مہنگی کرنے پر 2 لاکھ درہم تک جرمانہ

   

دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصاد نے پولٹری مصنوعات کے نرخنامے کی پابندی نہ کرنے والے تاجروں اور دارآمد کنندگان کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ کیا ہے۔انڈوں اور مرغیوں کے نرخوں میں اضافے پر کم از کم دس ہزار درھم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔الامارات الیوم کے مطابق وزارت اقتصاد نے بیان میں کہا کہ’ نرخناموں کی دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانہ دو لاکھ درہم تک کیا جاسکتا ہے۔وزارت خلاف ورزیوں اور جرمانوں کی تفصیلات میڈیا کے ذریعے جاری کرے گی۔وزارت کا کہنا ہے کہ’ پورے ملک میں انڈوں اور مرغیوں کے نرخ نامے کی پابندی کرانے کے لیے تفتیشی مہم چلائی جائے گی۔ رمضان کے دوران اور عید کے بعد 300 تفتیشی کارروائیوں کا پروگرام ہے۔