ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ’ اس سال رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے‘۔’روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا۔عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کی توقع ہے‘۔الامارات الیوم کے مطابق ابراہیم الجروان نے کہا کہ’ رمضان کاچاند منگل 21 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد رات نو بجکر 23 منٹ پر طلوع ہوگا۔چہارشنبہ 22 مارچ کو شعبان کی 30 تاریخ ہوگی اور جمعرات 23 مارچ کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا‘۔فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے عید الفطر کے حوالے سے بتایا کہ ’شوال کا چاند جمعرات 20 اپریل کو صبح 8 بجکر 30 منٹ پر طلوع ہوگا۔ غروب آفتاب کے وقت مغربی افق پر چار ڈگری بلندی پر نظر آئے گا۔ سورج غروب ہونے کے تقریبا 22 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔ عید کاپہلا دن جمعہ 21 اپریل کو ہوگا‘۔