امارات میں کن افراد پر کارپوریٹ ٹیکس لگے گا؟

   

دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ نے کاروبار کرنے والے مقیم اور غیرمقیم افراد پر کارپوریٹ ٹیکس لاگو کرنے والے فیصلے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔الامارات الیوم کے مطابق سیکریٹری خزانہ یونس حاجی الخوری نے کہا ہے کہ ملک میں کارپوریٹ ٹیکس قانون کو سادہ بنایا جارہا ہے۔ اس سے چھوٹے کاروباری منصوبوں، نئی کمپنیوں اور معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔نیا ٹیکس قانون سرمایہ کاروں، ملکی اور غیرملکی افراد پر لاگو کرایا جائے گا۔سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ ’امارات میں کمپنیوں پر کارپوریٹ ٹیکس کا قانون افراد پر لاگو کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افراد کی ملازمت، سرمایہ کاری اور ریئل سٹیٹ کے کاروبار سے ہونے والی ا?مدنی پر کارپوریٹ ٹیکس لاگونہیں ہوگا تاہم جو افراد کاروبار کررہے ہوں یا کارپوریٹ ٹیکس والے کاروبار سے منسلک ہوں اور ان کے کل سودوں کی رقم ایک سال کے دوران دس لاکھ درہم سے تجاوزکر جائے تو ان پر ٹیکس لاگو ہوگا۔