امارات میں کن ہندوستانیوں کیلئے ویزا فری داخلہ کی سہولت؟

   

دبئی : اماراتی فیڈریشن آف امیگریشن اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ہندوستان کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ایسے انڈین جن کے پاس کارآمد شنگین یا امریکہ کا ریزیڈنٹ ویزا ہو گا انہیں مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد امارات کا ویزا جاری کیا جاسکے گا۔امارات الیوم کے مطابق اتھارٹی کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر سھیل سعید الخییلی کا کہنا ہے نڈیا کے شہریوں کے لیے ویزا پالیسی میں کی گئی تبدیلی کا مقصد دوطرفہ طویل المدتی سٹراٹیجک تعلقات ہیں۔ ویزے کے ضوابط میں نرمی سے سیاحت کو فروغ بھی ملے گا۔ ویزا فیس کے حوالے سے اتھارٹی کا کہنا تھا اماراتی کابینہ کی جانب سے اس حوالے سے جن ضوابط کی منظوری دی گئی ہے ان کے مطابق ہندوستانی شہریوں کو جن کے پاس امریکہ کا ریزیڈینٹ ویزا یا گرین کارڈ ہو یا یورپی یونین کا کارآمد ویزا ہو انہیں 14 دن کا ویزا 100 درھم میں جاری کیا جائے گا۔اس میں مزید 14 دن کی توسیع 250 درھم میں ہوگی جبکہ 60 دن کے ویزے کی فیس 250 درھم مقرر کی گئی ہے۔