دبئی ۔ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ روزکورونا کے 1311 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی اب دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ صحت یاب نئے مریض 1495 رہے جبکہ 2 افراد کی کووڈ 19 کے باعث موت واقع ہوئی۔ متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق نئے مریض سامنے آنے کے بعد ان کی جملہ تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 435 تک ہوگئی ہے جبکہ شفا پانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 479 ہے۔