دبئی ۔ اماراتی وزارت تعلیم و تربیت نے کہا ہے کہ 17 جنوری 2021 سے اسکولوں کے دروازے طلبہ کے لئے کھول دیے جائیں گے۔ فروری کے تیسرے ہفتے تک تمام اسکول طلبہ و اساتذہ کی موجودگی میں پوری طرح سے بحال ہو جائیں گے۔الامارات الیوم کے مطابق وزارت تعلیم نے اسکولوں میں طلبہ کی واپسی کا لائحہ عمل جاری کر دیا۔تیسری جماعت تک کے طلبہ فروری کے تیسرے ہفتے میں اسکول میں حاضری دیں گے۔ فروری کے پہلے ہفتے میں ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کے طلبہ اسکول پہنچنے لگیں گے۔وزارت تعلیم نے رائے عامہ کے جائزے کے نتائج جاری کر دیے۔ جائزہ اسکول شروع کرنے سے قبل لیا گیا ہے۔