امارات میں 18 ستمبر کو خلاباز سلطان النیادی کاشایان شان استقبال کیا جائے گا

   

ابوظہبی: محمد بن راشد خلائی مرکز (ایم بی آر ایس سی) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اماراتی خلاباز سلطان النیادی تاریخی عرب خلائی مشن کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد 18 ستمبر کو متحدہ عرب امارات واپس آ رہے ہیں۔ایم بی آر ایس سی نے ایکس پلیٹ فارم (سابقہ ٹویٹر) پر پوسٹ کیا۔ “زاید کے عزم کو خلا میں لے جانے کے بعد اب خلانورد سلطان النیادی کی وطن واپسی کا وقت آن پہنچا ہے۔ تاریخ کے طویل ترین عرب خلائی مشن کی تکمیل کے بعد 18 ستمبر کو متحدہ عرب امارات میں ان کی واپسی کے بارے میں جاننے کے لیے مربوط رہیں۔”توقع ہے کہ آبائی شہر واپسی پر النیادی کا ہیرو والا استقبال کیا جائے گا۔