امارات نے خالصتان نواز سکھ لیڈر ہندوستان کے حوالے کردیا

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے خالصتان نواز سکھ لیڈر ترسیم سنگھ کو ہندوستان کے حوالے کردیا ہے۔ امارات کے حکام نے ترسیم سنگھ کو دی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے حوالے کیا۔ وی ہندوستان کی طرف سے دہشت گرد قرار دیے جانے والے ہروِندر سَندھو عرف رِندا کا قریبی ساتھ اور لکھبیر لانڈا کا بھائی ہے۔ یو اے ای کے حکام نے ببر خالصہ انٹرنیشنل سے تعلق رکھنے والے ترسیم سنگھ کو منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات کے تحت نومبر 2023 میں ابوظبی میں گرفتار کیا تھا۔ این آئی اے اسپیشل کورٹ نے اس کی گرفتاری کا وارنٹ اور انٹرپول نے ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا تھا۔ این آئی اے نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد جمعہ کو ترسیم سنگھ کی کسٹڈی حاصل کی اور اسے ہندوستان لے آئی۔ اس کے خلاف این آئی اے نے مقدمہ 20 اگست 2022 کو درج کیا تھا۔