دبئی۔ متحدہ عرب امارات نے خواتین کی وہیل چیئر باسکٹ بال میں اپنا پہلا قدم رکھا جب اس نے یہاں آئی ڈبلیو بی ایف وہیل چیئر باسکٹ بال ورلڈ چمپئن شپ کے موقع پر ایک دوستانہ یو اے ای اے بمقابلہ یواے ای بی میچ کی میزبانی کی۔یہ ٹیمیں جی سی سی ممالک کی خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ بنائی گئی تھیں جن میں بحرین، یمن اور امارات شامل تھے، یو اے ای اے ٹیم نے نمائشی میچ میں حریف ٹیم کے خلاف 24-6 سے کامیابی حاصل کی ۔ٹیم کی جانب سے الفیا جیمز نے10 پوائنٹس بنائے جبکہ روبا العمری نے آٹھ پوائنٹس حاصل کیے۔ہم نے بہت لطف اٹھایا۔ ہم نے زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کی۔ میں ہمیشہ بین الاقوامی سطح پر وہیل چیئر باسکٹ بال میچ کھیلنا چاہتی تھی اورآج متحدہ عرب امارات میں میرا خواب پورا ہوا۔ العمری نے ان خیالات کا اظہار کیا، جو وطن واپس جانے اور بحرین میں مزید خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی خواہاں ہیں۔ میں 2013 سے وہیل چیئر باسکٹ بال کھیل رہی ہوں لیکن چونکہ بحرین میں زیادہ خواتین کھلاڑی نہیں ہیں، اس لیے ہم ٹیم بنانے کے قابل نہیں ہیں۔