دبئی : متحدہ عرب امارات نے مریخ کے بعد چاند کے اسرار دریافت کرنے کے لیے پہلا اماراتی خلائی مشن (ایکسپلورر راشد) 28 نومبر کو چاند پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔الامارات الیوم کے مطابق محمد بن راشد خلائی سینٹر کی جانب سیجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات کے مقامی وقت کے مطابق پہلا اماراتی خلائی مشن 28 نومبر کو 12 بج کر 46 منٹ پرروانہ کیا جائے گا۔