امارات کا اسرائیلی وزیر اعظم کو سخت جواب

   

Ferty9 Clinic

ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات نے سخت جواب دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم کی سرزنش کی ہے۔ قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو نے کہا تھا کہ جنگ کے بعد یو اے ای غزہ میں مستقبل کی حکومت تشکیل دینے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا شمار خلیج کی طاقتور ترین عرب ریاستوں میں ہوتا ہے اور اس نے 6 ماہ سے جاری غزہ کی جنگ کے باوجود اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم اب ان تعلقات میں دوبارہ دراڑیں پیدا ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے ہفتہ کی صبح ایکس پر نتن یاہو کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی اسرائیلی رہنما کے تبصرے کی مذمت کرتا ہے۔ ان کا عربی زبان میں یہ پوسٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات زور دے کر کہتا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے پاس یہ قدم اٹھانے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور متحدہ عرب امارات غزہ پٹی میں اسرائیلی موجودگی کو کور دینے کے کسی بھی منصوبے میں شامل ہونے سے انکار کرتا ہے۔