ابوظہبی 27 جولائی (ایجنسیز) متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ نے ہفتے کے روز کہا کہ ان کا ملک غزہ کے لیے بذریعہ پیراشوٹ امداد کی فراہمی فوراً دوبارہ شروع کرے گا۔ انہوں نے غزہ میں جاری ناکہ بندی سے پیداشدہ “نازک” انسانی صورتِ حال کا حوالہ دیا جہاں امدادی گروپوں نے وسیع پیمانے پر فاقہ کشی سے خبردار کیا ہے۔اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ غزہ میں انسانی صورتِ حال انتہائی نازک اور بے مثال حد تک خراب سطح پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا، “ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ضروری امداد زمینی، ہوائی یا سمندری کسی بھی ممکنہ راستے سے ضرورت مند ترین افراد تک پہنچے۔ ہم بذریعہ پیراشوٹ امداد کی فراہمی فوراً دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔