دی ہیگ: متحدہ عرب امارات نے عالمی عدالت انصاف سے ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست قائم مطالبہ کیاہے۔امارات کا فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہناتھا کہ بین الا قوامی قانون کی پابندی سب کیلئے یکساں طور پر لازم ہے، قانون کا سب پر اطلاق ہونا چاہیے۔یہ موقف متحدہ عرب امارات کی سفیر لانا نصیبہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں پیش کیا۔ بین الاقوامی عدالت انصاف میں 52 ممالک اور تین عالمی تنظیمیں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف دلائل پیش کر رہی ہیں۔ عدالت کی ان سماعتوں میں فلسطینیوں کی آبادی کا تناسب بدلنے کی اسرائیلی کوششوں کے علاوہ مشرقی بیت المقدس کے اسٹیٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
