ابوظہبی ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات تزویراتی اسباب کی بناء پر یمن میں دوبارہ اپنی فوج تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی’اے ایف پی’ نے ایک اماراتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ابو ظبی یمن کے بحران کے حل میں اپنی عسکری اور سیاسی شراکت جاری رکھے گا۔ یمن میں فورسز کی دوبارہ تعیناتی کا پلان پہلے سے طے شدہ ہے۔ سعودی عرب سیاتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے ایک سال قبل بات چیت ہوچکی ہے۔اماراتی عہدیدار نے کہا کہ یمن کے 90 ہزار سپاہیوں کی عسکری تربیت مکمل ہو رہی ہے جس کے بعد بعض علاقوں میںآ پیدا ہونے والے خلاء کو پْر کیا جا سکے گا۔اماراتی عہدیدار نے کہا کہ ان کا ملک یمن میں ملٹری اسٹریجٹی کو ملک میں امن وامان کے منصوبے میں منتقل کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔
