امارات کی غیر ویکسین شدہ افراد کو بیرون ملک سفر کی اجازت

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے غیر ویکسین شدہ شہریوں کو 19 اپریل سے بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی ہے۔خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق غیر ویکسین شدہ شہریوں کو سفر کی اجازت دینے کے فیصلے کا اعلان حکومت کی نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی اتھارٹی نے کیا۔ جمعرات کو اس حوالے سے بتایا گیا کہ غیر ویکسین شدہ شہریوں کو سفر سے 48 گھنٹے قبل منفی پی سی آر ٹسٹ کی رپورٹ دکھانا ہوگی اور سفری درخواست فارم کو الحسن ایپ پر مکمل کرنا ہوگا جس سے ان کا اسٹیٹس وہاں سبز (گرین) ہو جائے گا۔نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر طاہر الامیری نے بتایا کہ ’نیا پروٹوکول متحدہ عرب امارات کی اس پالیسی کے مطابق ہے جس کے تحت وبا سے چھٹکارے اور واپس عام حالات کی جانب زندگی کو لانا ہے۔‘