امارات کی غیر ویکسین یافتہ شہریوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے غیر ویکسین یافتہ شہریوں پر 10 جنوری سے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اماراتی جریدے نے وزارت خارجہ اور امارت کی سپریم کونسل فار نیشنل سیکیورٹی کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وہ شہری جنہوں نے کورونا سے تحفظ کے لیے ویکسین کا کورس نہیں کیا انہیں 10 جنوری کے بعد امارات سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ شہری جنہوں نے ویکسین کی دوخوراکیں لگوائی ہیں انہیں سفر کے لیے لازمی طور بوسٹر ڈوز بھی لگوانی ہوگی۔