امارات کی مساجد میں باجماعت نماز

,

   

دبئی ۔ دبئی اور ابوظہبی سمیت امارات کے مختلف شہروں میں کورونا کے باعث تعطلی کے بعد آج تمام مساجد کھول دی گئیں۔الامارات الیوم کے مطابق فجرکی نماز باجماعت کی ادائیگی تمام ترحفاظتی تدابیر کے ساتھ ہوئی جس میں مسجد میں گنجائش سے 30 فیصد نمازیوں کو اپنی جائے نماز اور ماسک کے علاوہ سماجی فاصلے کا پابند بنایا گیا۔ دو نمازیوں کے درمیان تین میٹرکا فاصلہ رکھا گیا۔ ایک جگہ جمع ہونے کے علاوہ میل ملاپ اور مصافحہ سے بھی منع کیا گیا ہے۔طویل عرصے تک تعطل کے بعد مساجد کھولنے پر شہریوں سمیت غیر ملکیوں نے خوشی کا اظہارکیا ہے۔