دبئی۔23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ہالینڈ نے سنگاپورکو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر گروپ اے میں پہلا مقام حاصل کرلیا۔ ریولوف فان ڈیر میروو اور ٹم فان ڈیرگگٹن کی فی کس تین وکٹوں کے سامنے سنگاپورکی ٹیم 101رنز بنا سکی۔ ہالینڈ نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ نمیبیا نے مین آف دی میچ جوہانیس سمٹ کے 43 اور کپتان گیرہارڈ ایراسمس کے 37 رنز کی بدولت چھ وکٹوں پر 159رنز بنائے اور اسکاٹ لینڈ کو آٹھ وکٹوں پر 135رنز تک محدود رکھا۔ یان فرائی لنک اور کرسٹی ولیون نے فی کس دو وکٹیں حاصل کیں۔ جرسی نے بینجمن وارڈ کے 47 اسکور سمیت 147رنز بنا کر یو اے ای کو 112رنز ڈھیر کردیا اور ایک حیران کن کامیابی حاصل کی۔ مین آف دی میچ ہیریسن کارلیون اور بین سٹیونس نے فی کس تین وکٹیں لے کر 35 رنز سے فتح ممکن بنائی۔