امارات کے خلا نورد کی واپسی پر والہانہ خیرمقدم

   

Ferty9 Clinic

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا سفر کرنے والے پہلے عرب حزع المنصوری
ابو ظہبی۔/12 اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات کے ایک خلانورد حزع المنصوری جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے عرب بن گئے ہیں ۔ ہفتہ کو گھر واپسی پر ان کا انتہائی والہانہ خیرمقدم کیا گیا۔ ابو ظہبی کے طاقتور ولیعہد محمد بن زاید النہیان نے دارالحکومت کے ایر پورٹ پر حزع المنصوری کی واپسی پر استقبال کیا ۔ المنصوری اور ان کے ساتھی سلطان النیادی کے سُرخ قالین خیرمقدم کیلئے مرد و خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ النیادی بھی یہیں تربیت کیلئے گئے تھے۔ انہوں نے معاون خلا نورد کے طور پر خدمت انجام دیا تھا۔ المنصوری کا خلائی سفر اگرچہ مختصر اور صرف آٹھ دن پر محیط تھا لیکن متحدہ عرب امارات کے لئے یہ انتہائی قابل فخر رہا۔ امارات خلائی دنیا میں ایک نووارد ملک ہے جو 2021 تک مریخ کے مدار میں ایک بلا انسان مشن بھیجنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ المنصوری نے اپنی آمد کے فوری بعد ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’ فی الواقعی یہ اگرچہ ایک بین الاقوامی تعاون پر مبنی مشن تھا جس کے باوجود میںپورے عجزو انکساری کے ساتھ اس کا حصہ رہا ہوں۔ جس پر مجھے کافی خوشی ہوئی ہے۔‘‘