دبئی: امریکہ میں ڈیموکریٹ سینیٹرز متحدہ عرب مارات کو جیٹ طیارے فروخت کرنے کی ڈیل کو بلاک کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ زیادہ تر سینیٹرز نے اسے خدشات کو مسترد کر دیا کہ اس ڈیل سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں اسلحے کی دوڑ شروع کرا سکتے ہیں۔ ٹرمپ کے دور اقتدار کی یہ ایک بڑی اسلحہ ڈیل ہے، جو متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے نتھی کی گئی تھی۔ تیئس بلین ڈالر کی اس ڈیل کے تحت امریکہ اپنی اتحادی گلف ریاست کو سٹیلتھ قابلیت کے ایف 35 جیٹ طیارے، بغیر پائلٹ کے ڈرون اور دیگر اسلحہ فروخت کرے گا۔