دبئی۔متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں اور رہائشیوں کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ اماراتی شہری اورمقیم غیرملکی مخصوص شرائط و ضوابط کے ساتھ سفر کرسکتے ہیں۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں اماراتی ایرپورٹس اور متعلقہ ممالک کی شرائط پوری کرنے پر سفر کی اجازت ہوگی۔مارچ میں متحدہ عرب امارات نے آنے اور جانے والی مسافر پروازوں اورجہازوں کی ٹرانزٹ سروس بھی معطل کی تھی لیکن اس دورانایئر پورٹس پر کارگو اور ہنگامی انخلا کی اجازت تھی۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دیگر ممالک کی طرح متحدہ عرب امارات نے بھی حفاظتی انتظامات کیے تھے۔ متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ اماراتی شہری اورمقیم غیرملکی مخصوص شرائط و ضوابط کے ساتھ سفر کرسکتے ہیں۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں اماراتی ایرپورٹس اور متعلقہ ممالک کی شرائط پوری کرنے پر سفر کی اجازت ہوگی۔امارات میں ایمرجنسی سسٹم کے قومی ادارے اور شہریت و قومیت کے وفاقی ادارے نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اماراتی شہری اور مقیم غیرملکی ان ملکوں کا سفر کرسکیں گے جہاں کے لیے اماراتی اور دیگر ملکوں کی فضائی کمپنیاں پروازیں چلا رہی ہیں۔مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ سفر کرنے والوں کو اماراتی ایرپورٹس کے مقرر کردہ صحت ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔