ابوظہبی ۔ متحدہ عرب امارات کے حکمران خاندان سے تعلق رکھنے والے اور انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کے مالک شیخ منصور بن زید النہیان بلیو نامی ایک نئی لگڑری کشتی (میگا یاٹ) کے بھی مالک بن گئے۔ یہ کئی سہولیات سے آراستہ دنیا کی سب سے بڑی تفریحی کشتیوں میں سے ایک ہے۔شیخ منصور بن زید النہیان کی ملکیت میں پہلے بھی ٹوپاز نامی ایک پُرتعیش کشتی موجود ہے لیکن اب بلیو نامی ایک اور لگڑری کشتی نے پُرتعیش کشتیوں کے مالکان کی فہرست میں ان کے درجے کو مزید بڑھا دیا ہے۔جرمن لگڑری یاٹ کمپنی لیورسین کے مطابق 160 میٹر طویل اور 15 ہزار ٹن سے زائد وزنی میگا یاٹ بلیو کے آزمائشی مراحل مکمل ہو چکے ہیں اور اب وہ بریمن کے شپ یارڈ سے اپنے نئے مالک شیخ منصور تک پہنچنے کے لیے بحیرہ روم کے سفر پر روانہ ہو چکی ہے۔ اس یاٹ کی مالیت 600 ملین امریکی ڈالر سے زائد ہے۔