دوحہ : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے پیر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایکسپو 2023 کے افتتاح میں شرکت کی جو ریگستانی آب و ہوا والے ملک میں منعقدہ اولین بین الاقوامی باغبانی نمائش تھی۔ایمریٹس نیوز ایجنسی (وام) نے رپورٹ کیا کہ محمد بن زاید نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو اس تقریب کی میزبانی کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نمائش کے “اعلی سطحی انعقاد” کی تعریف کی۔نمائش چار بنیادی موضوعات پر مرکوز ہے: جدید زراعت، ٹیکنالوجی اور اختراع، ماحولیاتی شعور اور پائیداری۔نمائش میں پویلین ہیں اور یہ 1.7 ملین مربع میٹر سرسبز جگہ پر پھیلی ہوئی ہے۔ملک کے خواب پروروں اور سرخیلوں کی شاعرانہ کہانی کا اشتراک کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات پویلین میں ’’پرورش کی میراث‘‘ کا موضوع پیش کیا جائے گا جس میں ’’اس کی کمیونٹیز اور فطرت کے درمیان پائیدار بندھن نیز خوشحال زرعی وراثت کو فروغ دینے کیلئے ماضی سے لیکر حال اور بلند عزم مستقبل تک متحدہ عرب امارات کی مؤثر شراکت اور اختراعات کی طویل تاریخ کا مظاہرہ ہو گا۔قطری امیر نے دورے کے اختتام پر محمد بن زاید کو الوداع کیا تو وہ دوحہ سے واپس اپنے ملک روانہ ہو گئے۔