امارات ۔ اسرائیل کا تجارتی حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز

,

   

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کا دبئی ایکسپو 2020ء کا مشاہدہ
ابوظہبی : اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے آج پیر کے روز دبئی میں ایکسپو 2020ء نمائش کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل کی تجارت کا حجم اس وقت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔یہ کسی بھی اسرائیلی صدر کا متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہے۔ہرزوگ نے ایکسپو 2020ء کو امارات اور دبئی کی حکومت کے لیے بہت بڑی کامیابی قرار دیا۔امارات نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات 2020ء کے دوران میں قائم کیے تھے۔ اس کے نتیجہ میں دونوں ملکوں کے بیچ تجارت کے حجم میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا۔ابوظہبی کے ولیعہد شیخ محمد بن زائد النہیان نے اتوار کے روز اسرائیلی صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر شیخ محمد نے کہا کہ امارات اور اسرائیل خطے میں استحکام کے لیے خطرہ بننے والے ذرائع کے حوالے سے مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک دہشت گرد ملیشیاؤں اور فورسز کے خلاف سخت موقف اپنانے کی اہمیت کے سلسلے میں مشترکہ بوجھ کے حامل ہیں۔