راولپنڈی ۔ پاکستان کے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں امام الحق فیلڈنگ کرتے ہوئے باؤنڈری بورڈز سے ٹکراگئے، انہیں اسٹریچر پر ڈال کر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔ راولپنڈی میں جاری ٹی 20 کپ میں میچ کے دوران بلوچستان کے کپتان امام الحق زخمی ہوگئے۔ امام الحق فیلڈنگ کرتے ہوئے باؤنڈری بورڈز سے ٹکرا گئے جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لیجایا گیا۔ امام الحق کے زخم کے متعلق فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔