لارڈس ۔ 5 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے خلاف اہم مقابلے میں ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق کی سنچری اور بابر اعظم کے 96 رنز کی بدولت 315/9 رنز اسکور کئے ۔ فخرزماں (13) کے 23 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد امام الحق اور بابر نے اسکور کو 180 رنز تک آگے بڑھایا ، اس دوران بابر نے 98 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 96 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق 100 گیندوں میں 100 رنز بنانے کے بعد ہٹ وکٹ آؤٹ ہوئے ۔ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کے ناکام ہونے کے بعد عمادوسیم نے 26 گیندوں میں 6چوکوں اور ایک چھکے پر مشتمل اننگز میں 43رنز اسکور کئے ۔ بنگلہ دیش کیلئے مستفیض الرحمن نے 75 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔