گرنی مالک بشیر اور نور جہاں جوڑے کو تہنیت، کانگریس، بی جے پی اور ٹی آر ایس قائدین کی مبارکباد
کریم نگر : لکشمی چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین گیدا رگوناتھریڈی نے کہا کہ بشیر اور نورجہاں نیک جوڑے ہیں۔ اتوار کے روز بشیر جوڑے کو شالپوشی سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ، رگھوناتھ ریڈی نے بتایا کہ اروکالاپلی سے پارٹی کے ایک رہنما کا پوتا مویشیوں کو پالنے کے لئے 25 کلوگرام مکئی کو ایک بڑے بیگ میں بشیر کے گرنی لے آیا تھا اور وہ مکئی کو پسوانے کے لئے گرنی گیا تھا اور مکئی وہاں رکھ کر چلا گیا، اس مکئی کے بیگ میں 3 زیورات کے سیٹ میں 10 تولا سے زائد سونے کے زیورات ، 12 تولے چاندی کے زیورات پائے گئے جو 5 لاکھ روپئے سے زائد کی مالیت کے تھے۔ فوراً بشیر نے وہاں کے اندورتی کے ایم پی ٹی سی کو اطلاع دی جب وہ دستیاب نہیں تھا تو اس نے اْسکے کنبہ کے افراد کو فون کیا اور کہا کہ زیورات اس مکئی کے بیگ میں ہے بشیر گرنی چّھالانے والے جوڑے نے مجھے یہ اطلاع دی اس ایم پی ٹی سی کی بہن آکر بشیر اور نور جہاں جوڑے کو ڈھیر ساری دعائیں دیں اور سونے کے زیورات لے کر چلی گئی۔ بشیر نورجہاں جوڑے کو آج کل کے معاشرے کے لیے ایک جیتا جاگتا ایمانداری کا مثال بتایا جاتا ہے ۔ بشیر اور نور جہاں جوڑے کا یہ واقعہ معلوم ہونے پر اتوار کے دن ، کانگریس لیڈر خوشی خوشی بشیر کے گھر گئے اور اس کو انعام کے طور پر 2000 روپئے فراہم کی گئی۔ سب انسپکٹر چالہ مدھوکر ریڈی ، سرپنچ اینڈی سوامی ، ڈپٹی سرپنچ ستیش ، کانگریس قائدین پلوری راجا ، آندے سریش ، سی پی آئی رہنما کنتھلا سرینواس ریڈی ، ٹی آر ایس رہنما کانڈی راجیشیکھر ریڈی ، سونائئلا بھرت ، بی جے پی کے لکشمن اور دیگر نے بشیر جوڑے کو ان کی دیانتداری پر مبارکباد پیش کی اور شال پوشی کی۔