امباتی رائیڈو کا اچانک ریٹائر منٹ ٹوئٹ؟

   

نئی دہلی: چنئی سپرکنگس (سی ایس کے) پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اچانک اس فیصلے سے امباتی رائیڈو کے فینس بھی حیران ہوگئے۔ کچھ نے تو ان کے کیریئر کے بارے میں بھی ٹوئٹ کرنا شروع کردیا، لیکن بعد میں امباتی رائیڈو نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔ اس بارے میں چنئی سپرکنگس کے سی ای او کاشی وشو ناتھن نے بتایا کہ امباتی رائیڈو ابھی آئی پی ایل سے ریٹائر نہیں ہو رہے ہیں۔امباتی رائیڈو نے لکھا تھا، ’میں خوشی کے ساتھ یہ اعلان کرتا ہوں کہ یہ (IPL-2022) میرا آخری آئی پی ایل سیزن ہوگا۔ یمیں گزشتہ 13 سال سے 2 شاندار ٹیموں کے ساتھ رہا۔ اس شاندار سفر کیلئے ممبئی انڈینس اور چینائی سوپرکنگس کا شکریہ‘۔ بعد میں انہوں نے اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔