میدک /16 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آر ڈی او میدک سائی رام کا تبادلہ ضلع جنگاؤں عمل میں آیا ۔ میدک آر ڈی او کی حیثیت سے نارائن کھیڑ کے آر ڈی او امباداس راجیشور کو مقرر کیا گیا ۔ انہوں نے آر ڈی او میدک سائی رام سے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا اور جائزہ حاصل کرتے ہی میدک ضلع کلکٹر راجرشی شاہ سے احتراماً ملاقات کرنے کے بعد میدک کے نواح میں موجود تلنگانہ کی مشہور مندر ایڑوپاٹل دیواستھالائم ، ناگسان پلی پر خصوصی پوجا کی ۔
