نئی دہلی، 13 جون (یواین آئی ) سپریم کورٹ نے صنعت کار مکیش امبانی اور ان کے خاندان کو دی گئی زیڈ پلس کیٹگری کی سیکیورٹی واپس لینے کی درخواست کو جمعہ کو مسترد کر دیا اور درخواست گزار کو مستقبل میں ایسی درخواست دائر کرنے کے خلاف خبردار کیا۔ جسٹس پرشانت کمار مشرا اور جسٹس منموہن کی بنچ نے بکاش ساہا کی درخواست مسترد کرنے کا حکم جاری کیا۔ سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں اپنے پچھلے حکم کو دہراتے ہوئے کہا کہ مکیش امبانی، ان کی اہلیہ نیتا امبانی اور بچوں اننت، آکاش اور ایشا کو زیڈ پلس کیٹگری کی سیکیورٹی جاری رکھنا چاہیے ۔