امبانی شادی میں سلمان ۔ ایشوریہ ایک ساتھ

   

ممبئی ۔ صنعتکار مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی نے رادھیکا مرچنٹ سے شادی کر لی ہے۔ اس وقت شادی کے تقاریب جاری ہیں اور اس شاندار شادی کے تمام تقاریب15 تاریخ تک جاری رہیں گے۔ اس وقت اس شادی کے مناظر سوشل میڈیا پر ہر جگہ موجود ہیں اور یہ شادی پوری دنیا میں موضوع بحث بن چکی ہے۔ امیتابھ بچن، رجنی کانت سے لے کر سلمان خان جیسے بڑے سوپر اسٹارز اس شادی کا حصہ بنے۔ اس کے علاوہ اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے شرکت کی۔ اس تقریب کی ایسی ہی ایک تصویر اب وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر شائقین نظریں نہیں ہٹا پا رہے ہیں۔ تصویر میں ایک طرف سلمان خان اور ان کی بہن ارپیتا نظر آرہی ہیں اور دوسری طرف ایشوریہ سلمان کا ہاتھ پکڑے کھڑی ہیں۔ لوگ اس تصویر کے بارے میں مختلف باتیں کررہے ہیں۔ تصویر کے بارے میں بات کریں تو یہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے دوران لی گئی تھی لیکن اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑکی گئی ہے۔ اے آئی کی مدد سے شادی کے دوران لی گئی دو مختلف تصاویر کو یکجا کر دیاگیا ہے جس سے تصویر کو ایک الگ کہانی ملتی ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر مداح بھی دنگ رہ گئے لیکن انہیں یہ سمجھنے میں زیادہ وقت نہیں لگا کہ اس تصویر کے ساتھ کسی نے کچھ چھیڑ چھاڑکی ہے۔ آج اے آئی ٹیکنالوجی اس دور میںایک بڑے چیلنج کے طور پر ابھری ہے۔ رشمیکا منڈنا سے لے کر عالیہ بھٹ تک اس کا شکار ہو چکی ہیں۔ اب سلمان خان اور ایشوریہ رائے کی اس تصویر نے توجہ حاصل کرلی ہے۔ سلمان اور ایشوریہ کے درمیان دراڑ اب ماضی کی بات ہے اور اب ان کے درمیان کچھ نہیں ہے۔ لیکن یہ تصویر آئی کے استعمال سے غلط انداز میں بنائی گئی ہے۔ تصویر پر لوگوں کی جانب سے کافی ردعمل سامنے آرہا ہے۔ ایک شخص نے لکھا یہ ایڈٹ ہے، ہے نا؟ ایک اور شخص نے لکھا ’’اے خدا!۔ علاوہ ازیں سلمان اور ایشوریہ کے کچھ ایسے مداح ہیں جو اس پوسٹ پر ہارٹ ایموجی شیئرکررہے ہیں۔