امبانی کی تنخواہ بدستور 15 کروڑ 12 ویں سال بھی اضافہ نہیں

,

   

نئی دہلی: امیر ترین ہندوستانی مکیش امبانی نے اپنی سب سے نمایاں کمپنی ریلائنس انڈسٹریز سے حاصل ہونے والی اپنی سالانہ تنخواہ کو لگاتار 12 ویں سال 15 کروڑ تک محدود رکھا ہے۔ مالی سال کا اختتام 31 مارچ کو ہوا ۔ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جاریہ سال سے حاصل ہونے والے ان کے پورے معاوضہ کو وہ عالمی وباء کورونا وائرس کے تناظر میں چھوڑ دیں گے ۔