امبانی کی قیادت میں ریلائنس نے بلندیوں کوچھوا

   

نئی دہلی : مکیش امبانی 20 سال قبل ریلائنس کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر بنے تھے ۔ انہوں نے ریلائنس کی باگ ڈور سنبھالتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کا جو سلسلہ شروع کیا وہ آج تک جاری ہے ۔ مکیش امبانی کی قیادت میں کمپنی نے گزشتہ دو دہائیوں میں آمدنی منافع کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں مسلسل دوہرے ہندسے کی شرح نمو حاصل کی ہے ۔ اس عرصے کے دوران کمپنی کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 42 گنا اضافہ ہوا اور منافع میں تقریباً 20 گنا اضافہ ہوا۔