امبولنس کا راستہ روکنے پر 10,000 روپئے جرمانہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : مرکزی کابینہ میں وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں موٹر وہیکلس (ترمیمی بل) کو منظوری دیدی جو سڑکوں پر امبولنس گاڑیوں کا راستہ روکنے والے کسی بھی فرد کو 10,000 روپئے کے جرمانہ کی تجویز رکھتا ہے۔ اتنی ہی رقم نشہ میں ڈرائیونگ کی صورت میں بھی بطور جرمانہ وصول کی جائے گی۔ یہ بل پارلیمنٹ میں منظور ہونا باقی ہے۔