امبیڈکر جینتی پر صدر، وزیراعظم کا خراج عقیدت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: صدرجمہوریہ رامناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی و دیگر قومی قائدین نے بھارت رتن ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کو آج ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ کووند نے ٹوئٹ کیا کہ ہندوستانی آئین کے معمار بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے مساوات پر مبنی سماج بنانے کیلئے تاحیات جدوجہد کی۔وزیراعظم مودی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ معاشرے کے محروم طبقات کو قومی دھارے میں لانے کیلئے ڈاکٹر امبیڈکر کی جدوجہد آنے والی نسلوں کیلئے ایک مثال بنی رہے گی۔ نائب صدر وینکیا نائیڈو، صدر کانگریس سونیا گاندھی ، کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی اور متعدد دیگر قائدین نے بھی ڈاکٹر امبیڈکر کو ان کی جینتی پر زبردست خراج پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔