امبیڈکر مجسمہ کی تنصیب پر کے سی آر کو برطانوی رکن پارلیمنٹ کا مکتوب

   

حیدرآباد۔/23 اپریل، ( سیاسی نیوز) برطانوی رکن پارلیمنٹ ویریندر شرما جو ہندوستانی نژاد ہیں‘ چیف منسٹر کے سی آر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے حیدرآباد میں 125فیٹ بلند ڈاکٹر امبیڈکر مجسمہ کی تنصیب پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مکتوب میں کہا کہ حیدرآباد میں ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کی تنصیب ایک اہم کامیابی ہے اور تلنگانہ عوام کو اس بات پر فخر ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کے کارنامے اور تاریخ دراصل ہندوستان کی تاریخ ہے۔ سماج میں رواداری اور مساوات کا درس ڈاکٹر امبیڈکر نے دستور کے ذریعہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ڈاکٹر امبیڈکر مجسمہ کی تنصیب کیلئے کے سی آر قابل مبارکباد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آج ڈاکٹر امبیڈکر کے نظریات کی ضرورت ہے۔ ویریندر شرما برطانیہ میں تلنگانہ کی مختلف تنظیموں کے ساتھ وابستہ ہیں۔ر