لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے منگل کو کہا کہ مدھیہ پردیش کے مرینا میں امبیڈکر جینتی کے موقع پر جلوس پر حملہ اور دیگر ریاستوں میں امبیڈکر مجسمہ کی توہین اور دلتوں کے خلاف پرتشدد واردات شرمناک ہیں جو حکومتوں کے دوہرے کردار کو ظاہر کرتی ہیں۔ مایاوتی نے ایکس پر سلسلہ وار پوسٹ کر کہا کہ آئین ساز بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی پر اس بار ملک کے کئی ریاستوں میں ان کے مجسمہ کی توہین و اس موقع پر پروگرام/جلوس پر جاگیردارانہ عناصر کے حملوں میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی واردات کافی شرمناک و یہ حکومتوں کے دوہرے کردار کاثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تکلیف دہ معاملات میں خاص کر مدھیہ پردیش کے مرینا میں امبیڈکر جلوس پر ہوئے حملے میں دلت کا قتل و متعدد کے زخمی ہونے کی واردات کافی شرمناک ہیں جس میں خاطیوں کے خلاف ابھی تک بھی سخت کاروائی نہ کئے جانے سے ریاستی حکومت اس میں واضح طور سے ملوث ہونے کے حوالے پر سوال اٹھ رہے ہیں۔
