نیالکل۔ 14؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ایل اے کیمپ آفس میں بابائے قوم ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 129 ویں یوم پیدائش تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب سے رکن اسمبلی ظہیرآباد مسٹر کے مانک راؤ نے کہاکہ ڈاکٹر بی آر مبیڈکر ایک عظیم شخصیت کے حامل تھے ان کے تحریر کئے گئے جمہوری نظام پر عمل آوری کی جاتی ہے ۔ اس موقع پر سید محی الدین سینئر اقلیتی قائد بابی جی وجئے کمار و دیگر موجود تھے ۔