حیدرآباد 10 نومبر :ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں تین سالہ ڈگری کورس کے انڈر گریجویٹ سپلیمنٹری امتحان 28 ڈسمبر سے منعقد کئے جائیں گے ۔ یہ امتحان سال اول ؟ دوم اور سوم کیلئے بی اے ‘ بی۷ کام اور بی ایس سی کیلئے ہونگے ۔ سال اول کے امتحانات 28 تا 31 ڈسمبر منعقد کئے جائیں گے ۔ سال دوم کے 3 تا 8 جنوری اور سال سوم کے 17 تا 22 جنوری 2022 منعقد کئے جائیں گے ۔طلبا یونیورسٹی پورٹل پر تفصیل معلوم کرسکتے ہیں۔