امبیڈکر یونیورسٹی کے نصاب سے ملعون غلام احمد قادیانی کا مواد خارج کرنے کا مطالبہ

   

کتہ گوڑم : مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع بھدرادری کے عہدیداروں کے اجلاس میں امبیڈکر یونیورسٹی میں طلباء کے نصاب میں ایک منصوبہ بند سازش کے تحت شامل ملعون غلام احمد قادیانی کے مواد شامل کرنے کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔ برطانوی ایجنٹ غلام احمد جس نے ہندوستانی شہریوں کو نقصان پہنچانے کیلئے تحریک چلائی اور قادیانی نے انگریزوں کی مدد سے ایجنٹ کے طورپر پنجاب ، ہندوستان میں مستقل رہائش قائم کرنے اور 1889 ء میں کرشن کے اوتار کے طورپر ملک کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی سازش کی ۔ ایک عیسائی اور ایک مسیحی بھی ہونے کا دعویٰ بھی کیا ۔ انگریزوں نے مالی مدد اور عوام کو گمراہ کرنے کی تاریخ کے ذریعہ بین المذاہب کے رہنما ہونے کا اعلان کرنے اور بدنام کرنے کی تحریک پیدا کی ہے اور ملک کے غدار کو عظیم آزاد پسند قرار دیا اور اُسے تاریخ کی کتاب میں نصاب کے طورپر شامل کیا ، ختم نبوت ضلع بھدرادری کتہ گوڑم کے ذمہ داروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ یہ یونیورسٹی کیلئے درست نہیں ہے ، اس موقع پر مولانا عبدالکریم رشادی ، مفتی یعقوب قاسمی ، مفتی محمد رفیق رحمانی ، مفتی عبداﷲ شریف قاسمی ، حافظ غوث ، مفتی عبدالرحمن قاسمی ، حافظ انور ، حافظ نعیم ، حافظ عارف اور دیگر موجود تھے ۔