امتحانات سے قبل پرچہ سوالات کے افشاء، کالج کے ملازمین گرفتار

   

سکریٹری اسٹیٹ بورڈ آف ٹکنیکل ایجوکیشن کی شکایت پر کارروائی
حیدرآباد۔ 11 فروری (سیاست نیوز) عبداللہ پور میٹ پولیس نے امتحانات سے قبل پرچہ سوالات کا افشاء کرنے کے سنگین معاملہ میں ایک کالج کے تین ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سری ناتھ سکریٹری اسٹیٹ بورڈ آف ٹکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کی شکایت پر کارروائی انجام دی۔ ریاست بھر میں بورڈ ڈپلومہ سمسٹر ریگولر کے امتحانات جاری ہیں۔ 8 تا 12 فروری تک ان امتحانات کا شیڈول پایا جاتا ہے۔ امتحانات کے شیڈول کے مطابق ہر دن 10 بجے پرچہ سوالات کو امتحان سنٹر روانہ کیا جاتا ہے جو امتحان ہال میں تقسیم ہوتے ہیں۔ تاہم سواتی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ سائنس باٹا سنگارم کے سنٹر پر ان پرچہ سوالات کا افشاء کیا گیا۔ واٹس ایپ کے ذریعہ یہ افشاء ہوا۔ اس بات کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس عبداللہ پور میٹ نے سواتی کالج کے چیف سپرنٹنڈنٹ وینکٹیشورلو، ایڈمنسٹریٹر، کرشنما مورتی اور لکچرر کرشنا موہن کی نشاندہی کرتے ہوئے مقدمہ دراج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع