روش کمار
مرکزی حکومت اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے حلف نامہ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یونیورسٹیز کے سال آخر کے امتحانات ہوں گے ملتوی نہیں ہوں گے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے عدالت سے کہا ہے کہ اس نے ایک بڑی تعداد میں طلبہ کے تعلیمی مفادات کو ذہن میں رکھ کر 6 جولائی 2020 کو ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے جامعات اور تعلیمی اداروں کو امتحانات منعقد کرنے کی اجازت دی ہے یہ فیصلہ مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل کی جانب کی گئی درخواستوں اور نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعات 10(2)(1) کے تحت جاری کئے گئے احکامات کے مطابق کیا گیا۔
دوسری طرف یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے حلف نامہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک بھر کی جامعات میں سال آخر کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کرنے والی درخواستوں کی مخالفت کرتا ہے۔ دہلی اور مہاراشٹرا کی حکومتوں نے اپنے اپنے ریاستوں کی یونیورسٹیز کے سال آخر کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی بھی مخالفت کرتی ہے۔
یو جی سی نے کہا ہے کہ یونیورسٹیز میں امتحانات منعقد کرنے کا کام یو جی سی کا ہے نہ کہ کسی ریاستی حکومت کا۔ یو جی سی نے پھر سے کہا ہے کہ وہ ستمبر تک امتحانات کے انعقاد کے حق میں ہے جو کہ طلبہ کے مستقبل کے حق میں درست ہے۔ یو جی سی نے یہ بھی کہا ہیہکہ بنا امتحانات کے ملی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ درخواستگواروں کا استدلال تھا کہ امتحانات کے انعقاد کو لے کر یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کا موقف کورونا سے بچاؤ پر وزارت داخلہ کے رہنمایانہ خطوط سے یکسر مختلف ہے۔اس معاملہ کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ہے۔ وزارت داخلہ اور یو جی سی کے موقف سے صاف ہیکہ امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے۔ عدالت عظمی کا فیصلہ کیا ہوگا یہ تو کوئی نہیں بتاسکتا لیکن حکومت جب امتحانات منعقد کروانے کی ذمہ داری لے رہی ہے تو سمجھا جاسکتا ہے کہ امتحانات منسوخ نہیں ہوں گے۔ اس لئے اپنا وقت امتحانات کی تیاری میں صرف کریں۔ جب عدالت کا فیصلہ آئے گا تب آئے گا ابھی تیاری کریں۔
اسی طرح
BHU، NEET، JEE
اور
CLAT
کے ٹسٹس لکھنے والے بھی تیاری کرتے رہیں۔ اس امید میں نہ رہیں کہ امتحانات یا ٹسٹس ملتوی ہوں گے۔ آپ لوگوں نے ٹوئٹ کیا، ہم نے بھی اپنے پروگرامس میں دکھایا اور دوسرے اخبارات و چیانلوں نے بھی دکھایا ہی ہوگا۔ مطلب حکومت کو آپ کی تشویش کے بارے میں سب معلوم ہے۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ کی باتیں حکومت تک نہ پہنچی ہوں لیکن اب حکومت ہی امتحانات کروانے پر بضد ہے تو امید کیجئے کہ امتحانات ہوکر رہیں گے۔ امتحانی مرکز پر جائیں تو آپس میں یہی خیال رکھیں ایک دوسرے سے دور رہیں، تھوڑا پہلے پہنچیں، ماسک کا استعمال کریں آپ سبھی کو ہماری نیک تمنائیں۔