امتحانی فیس معاف کرنے سے متعلق عرضی خارج

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کورونا کی وبا کی وجہ سے گارجین کی مالی حالت کے پیش نظر دسویں اور بارہویں کے طلبہ کا امتحان کی فیس معاف کرنے کا مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ (سی بی ایس ای) اور دہلی حکومت کو ہدایت دئے جانے سے متعلق عرضی منگل کو مسترد کردی۔جسٹس اشوک بھوشن ،جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے دہلی ہائی کورٹ کے 28 ستمبر کے حکم کے خلاف غیر سرکاری تنظیم سوشل جیورسٹ کی عرضی یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دی کہ وہ اس طرح کی ہدایت نہیں دے سکتی ۔سپریم کورٹ نے سوشل جیورسٹ کی جانب سے پیش اشوک اگروال سے کہا کہ کوئی عدالت حکومت کو ایسا کرنے کی ہدایت کیسے دے سکتی ہے؟