امتحانی پرچوں کا افشاء ، کے ٹی آر نے بی جے پی پر شکوک کا اظہار کیا

   

نوجوانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے کا الزام، اصلی چہروں کو بے نقاب کرنے ڈی جی پی سے اپیل
حیدرآباد۔/16 مارچ، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے انعقاد کئے گئے اسسٹنٹ انجینئر کے پرچہ سوالات کے افشاء کے معاملے میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی پر شکوک کا اظہار کیا، اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے کی ڈی جی پی سے اپیل کی۔ ٹوئیٹ کرتے ہوئے بی جے پی پر حکومت کے خلاف گمراہ کن مہم چلانے کا الزام عائد کیا۔ اے ای پیپر افشاء کیس میں A2 ملزم راج شیکھر ریڈی بی جے پی کا رکن ہونے کا اسٹیٹ ٹکنالوجی سرویس کے صدرنشین پی جگن موہن راؤ نے دعویٰ کیا ہے۔ اس کے ثبوت کے طور پر بی جے پی کا کھنڈوا پہن کر ملزم راج شیکھر ریڈی کی لی گئی تصاویر کو ٹوئٹر پر شیئر کیا اور یہ بھی کہا کہ ماضی میں راج شیکھر نے بی جے پی کیلئے انتخابی مہم چلائی ہے۔ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کے کٹر حامیوں میں اس کا شکار ہوتا ہے۔ اس ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کئی شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ تلنگانہ حکومت پر کیچڑ اُچھالنے کی سازش کرنے کا بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے۔ بی جے پی پر دن بہ دن نچلی سطح کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ معصوم نوجوانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ٹی ایس پی ایس سی کے امتحانی پرچوں کے افشاء کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرتے ہوئے اصلی چہروں کو منظر عام پر لانے کی ڈی جی پی سے اپیل کی ہے۔ بی آر ایس کے قائد ڈی شراون نے تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کی قیادت میں یہ گھناؤی حرکت ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم راج شیکھر ریڈی بی جے پی سوشیل میڈیا ٹیم کا رکن ہے اور اس کا ضلع جگتیال سے تعلق ہے۔ اس پر مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کو ریاست کے بیروزگار نوجوانوں اور عوام سے وضاحت کرنے کا مطالبہ ک