امتحانی پرچوں کے افشاء کا سلسلہ جاریایس ایس سی ہندی کا پرچہ بھی واٹس ایپ پر وائرل

   

حیدرآباد 4 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ میں دسویں جماعت کا ایک اور پرچہ سوالات امتحان شرع ہونے کے بعد واٹس ایپ پر وائرل ہوگیا جس سے طلبہ و اولیائے طلبہ میں دوبارہ تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ۔ کل تلگو کا پیپر سوشیل میڈیا میں شیئر ہوگیا تھا ، آج ہندی کا پیپر واٹس ایپ پر شیئر ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ متحدہ ورنگل میں پیش آیا ۔ محکمہ تعلیم کے عہدیدار دوبارہ چوکنا ہوگئے ہیں۔ ہندی کا پیپر کیسے افشاء ہوا اس کی جانچ کی جارہی ہے ۔ ہندی پیپر واٹس ایپ پر پہنچنے کی اطلاع کے بعد تحصیلدار اور سرکل انسپکٹر ہنمکنڈہ کے اپل امتحانی مرکز پہنچ گئے اور عملہ سے پوچھ تاچھ کی ہے ۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ صبح 9.30 کو ہی ہندی پیپر واٹس ایپ پر پہونچ گیا تھا تاہم ایک اور ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ 10.30 بجے پیپر منظر عام پر آیا ہے۔ ورنگل کی ڈی ای او وسنتی نے بتایا کہ اس واقعہ کی کمشنر پولیس گروناتھ سے شکایت کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیپر کونسے ضلع سے منظر عام پر آیا اس کی ابھی نشاندہی نہیں ہوئی ہے ۔ امتحان ہال میں ممتحن کے علاوہ دوسروں کو داخلہ کی اجازت نہیں ہے۔ موبائیل فون لے جانے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور ڈی ای سے ٹیلیفون پر بات کی اور ان کی ہدایت پر ڈی ای او نے پولیس کمشنر سے ملاقات کی ہے ۔ کمشنر پولیس ضلع ہنمکنڈہ رگھوناتھ نے کہا کہ پیپر افشاء کا مسئلہ میڈیا میں دیکھنے پر پتہ چلا ہے ۔ اس کو پیپر کا افشاء کہنا درست نہیں ہے۔ امتحان شروع ہونے کے کافی دیر بعد یہ سوشیل میڈیا پر پھیل گیا ہے ۔ ایک چیانل کے سابق رپورٹر کے ذریعہ سوشیل میڈیا پر پہنچا ہے ۔ سوشیل میڈیا میں کیسے پہنچا اس کی جانچ کی جارہی ہے۔ن