امتحان میں ناکامی کے خوف سے دو لڑکیوں کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/14 جون، ( سیاست نیوز) امتحان میں ناکامی کے خوف سے ایک تعلیمی پریشانیوں سے دو لڑکیوں نے خودکشی کرلی۔ مومن پیٹ پولیس کے مطابق 17 سالہ ناگا لکشمی جو مومن پیٹ علاقہ کے ساکن رتنا ایا کی بیٹی تھی یہ لڑکی انٹر میں ناکام ہوگئی تھی اور اس نے سپلیمنٹری امتحان لکھا تھا اور سپلیمنٹری امتحان میں ناکامی کا خوف اس طالبہ کو لاحق ہوگیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے خودکشی کرلی۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 17 سالہ مہیما شیلجہ جو ایم کے نگر علاقہ کے ساکن شخص ستیہ نارائنا کی بیٹی تھی اس لڑکی نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔