حیدرآباد ۔ /20 ڈسمبر (سیاست نیوز) ڈپلومہ امتحان میں ناکامی کے خوف سے دلبرداشتہ ایک طالبعلم نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ملکاجگیری پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 26 سالہ سریش نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کے مطابق سریش سریکاکلم ریاست آندھراپردیش کے ساکن شخص کرشنا کا بیٹا تھا جو /14 ڈسمبر کے دن امتحان میں شرکت کیلئے حیدرآباد آیا تھا اور امتحان لکھنے کے بعد وہ مایوس ہوگیا اورناکامی کے خوف سے اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ملکاجگیری نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔