امتحان کامیاب امیدوار دو سال سے پوسٹنگس کے انتظار میں IIگروپ

   

محکمہ جات کمرشیل ٹیکسیس، ریونیو اور اکسائز سے احکامات کی عدم اجرائی

حیدرآباد 29 ڈسمبر (سیاست نیوز) 2016-17 ء میں منعقدہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (TSPSC) گروپ ۔ II امتحانات میں منتخب ہونے والے سینکڑوں امیدوار ہنوز ان کی پوسٹنگس کا انتظار کررہے ہیں۔ ٹی ایس پی ایس سی کے ذرائع نے کہاکہ ’’کمرشیل ٹیکسیس، ریونیو اور اکسائز ڈپارٹمنٹ نے نومبر 2017 ء میں منعقدہ گروپ ۔ II امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے لئے پوسٹنگ آرڈرس جاری نہیں کئے ہیں‘‘ اور کہاکہ ’’کامیاب امیدواروں کو اپوائنٹمنٹ لیٹرس جاری کئے گئے تاہم مذکورہ محکمہ جات نے ابھی تک ان کے لئے پوسٹنگ آرڈرس جاری نہیں کئے۔ ٹی ایس پی ایس سی کے عہدیداروں کے مطابق سال 2015-16 ء کے لئے گروپ II امتحانات 13 سرکاری محکمہ جات میں اسٹاف کے تقررات کرنے کے لئے منعقد کئے گئے ان میں 10 محکمہ جات نے فوری پوسٹس منظور کئے۔ جبکہ دیگر تین محکمہ جات نے ہنوز پوسٹس منظور نہیں کئے ہیں۔ ذرائع نے یہ بات کہی۔ ٹی ایس پی ایس سی کی جانب سے 1,032 پوسٹس کو پُر کرنے کے لئے 2015-16 ء میں گروپ II امتحانات کے لئے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔ نومبر 2017 ء میں امتحان منعقد ہونے کے بعد اس سلسلہ میں تنازعات پیدا ہوئے کیوں کہ امیدواروں کو ان کے پرسنل انفارمیشن میں غلطیوں کو درست بنانے کے وائٹنر استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ 2018 ء میں ہائی کورٹ نے ٹی ایس پی ایس سی کو ٹاپ 5000 میرٹ امیدواروں کے غلطی شدہ او ایم آر شیٹس کی دوبارہ جانچ کرنے کی ہدایت دی۔ 1,032 امیدواروں کے نتائج جاری کئے جانے پر جلد ہی ان امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو متعلقہ محکمہ جات سے ان کے احکام تقرری موصول ہوئے لیکن چند سو امیدوار، جو سمجھا جاتا ہے کہ محکمہ جات کمرشیل ٹیکس، ریونیو اور اکسائز میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں، ہنوز پوسٹنگس کا انتظار کررہے ہیں۔ ٹی ایس سی ایچ ای کے عہدیدار نے کہاکہ ’’ہمارا کام منتخب امیدواروں کی فہرست داخل کرنا ہے اس کے بعد محکمہ جات کو ان کا تقرر کرنا ہوتا ہے‘‘۔